پاکستان

پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کا معاملہ، نیب اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی

پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر نیب کا انکار، پولیس افسران کا دبائو ہاتھا پائی کی وجہ بنا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ایم پی او تھری کے تحت گرفتار کیا گیا

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کے دوبارہ گرفتاری کے معاملہ پر احتساب بیورو (نیب) اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ آج صبح لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد نیب نے مرکزی صدر پی ٹی آئی کو دوبارہ گرفتار کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ پولیس افسران ان کی دوبارہ گرفتاری کے لئے نیب ٹیم کو کہتے رہے لیکن نیب والوں نے دو ٹوک انکار کر دیا جس کے بعد پولیس اور نیب کے اہلکاروں کے درمیان آپس میں ہاتھا پائی ہوئی ۔ جس کے بعد نیب افسران نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کی وجہ سے ہم گالیاں نہیں سن سکتے جس کے بعد اسلام آباد پولیس چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری ایم پی او تھری کے تحت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button