لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پرویز خٹک نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا-
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پرویز خٹک نے عمران خان کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ بہت جلد شہباز شریف کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گے- ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پرویز خٹک کی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر امیر مقام بھی راضی ہیں-
واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ کر مختلف جماعتوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے-