پاکستان

پرویز خٹک نئی جماعت بنانے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں ؟فیصلہ کن خبر آگئی

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی

پشاور(کھوج نیوز) بتایا گیا ہے کہ شاہ فرمان اور شوکت یوسف زئی سمیت 4 رہنما پرویز خٹک سے سیاسی معاملات طے کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان سے پرویز خٹک نے رابطہ کیا لیکن انہیں انکار میں جواب ملا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک پریس کانفرنس کے ذریعے نئی جماعت کا اعلان کریں گے۔ نئی جماعت کے فیصلے سے قبل پرویز خٹک نے ن لیگ میں جانے کے لیے رابطے کیے تھے، ن لیگ کی طرف سے انکار پر پرویز خٹک کا متبادل جماعت بنانے کا فیصلہ سامنے آیا۔

پرویز خٹک نے خیبر پختون خوا کے 13 سابق ممبرانِ اسمبلی سے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے 6 سابق ممبرانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کے ساتھ چلنے سے معذرت کی۔ پرویز خٹک نے نئی جماعت سے متعلق فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا، تاہم اب فواد چوہدری استحکامِ پاکستان اور پرویز خٹک نئی جماعت کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پرویز خٹک کی جانب سے 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز سے رابطوں کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button