پاکستان
پرویز مشرف کےملٹری سیکریٹری جنرل(ر) شفاعت کے بیرون ملک اثاثوں کی ہوشربا حقیقت سامنے آگئی
فیکٹ فوکس سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی بیرون ملک پراپرٹیز کی تفصیلات منظرعام پر لا چکا ہے

لاہور(ویب ڈیسک) سابق آرمی چیف اور صدر مملکت پرویز مشرف کےملٹری سیکریٹری جنرل(ر) شفاعت کے بیرون ملک اثاثوں کی ہوشربا حقیقت سامنے آگئی ،صحافی وقارمنظور نے فیکٹ فوکس پر تفصیلات شئیرکرتے ہوئے بتایا کہ پرویزمشرف کے ملٹری سیکرٹری جنرل شفاعت نے دوبئی اور یویارک امریکا میں بے پناہ جائیدادیں بنائیں جس کا وہ کبھی بھی حساب نا دے سکے۔ واضح ہوکہ فیکٹ فوکس سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی بیرون ملک پراپرٹیز کی تفصیلات منظرعام پر لا چکا ہے۔