پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا فیصلہ کیا سنایا گیا ؟ تفصیل آگئی

سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایکٹ کو قانون کے مطابق قرار دے دیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا کیا فیصلہ سنایا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پرآگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اتفاق رائے ہوگیا تو ابھی فیصلہ سنا دیں گے اور اتفاق رائے نہ ہوا تو محفوظ فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا تاہم بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو ساڑھے پانچ بجے سنائے جانے کا کہا گیا تھا تاہم ابھی تک نہیں سنایا گیا۔

بعدازاں ساڑھے چھ بجے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ سنادیا، چیف جسٹس نے انگریزی میں فیصلہ سنایا جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسے قانونی قرار دے دیا گیا۔ فیصلہ دس پانچ کے تناسب سے دیا گیا جس میں دس ججز نے درخواستوں کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ پانچ ججز نے اختلافی نوٹ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button