پاکستان

پشاور، پولیس وین کے قریب دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع

ورسک روڈ پر پولیس وین معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ اسی دوران سڑک کے درمیان نصب بارودی مواد پولیس موبائل پہنچتے ہی پھٹ گیا

پشاور (کھوج نیوز) پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر پولیس وین معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ اسی دوران سڑک کے درمیان نصب بارودی مواد پولیس موبائل پہنچتے ہی پھٹ گیا، دھماکے سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بی ڈی یو کے مطابق دھماکے میں 10کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جو پورا نہیں پھٹ سکا۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق آئی ای ڈی بلاسٹ کے ذریعے پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، مزید شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کررہی ہے، تاہم تفتیش کے بعد ہی حتمی معلومات سامنے آسکیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button