پاکستان
پشاور دھماکہ میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
ریموٹ کنٹرولڈ دھماکے میں 5 کلوبارودی مواد استعمال ہوا
لاہور(کھوج نیوز) ورسک روڈ پر دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ایس پی ارشد خان کے مطابق بارودی مواد سیمنٹ بلاک میں نصب کیا گیا تھا، پولیس موبائل کے گزرنے پر ددھماکا ہوا جس سے موبائل کو نقصان پہنچا۔
ایس پی ورسک کا بتانا ہے کہ سڑک پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مطابق ریموٹ کنٹرولڈ دھماکے میں 5 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا۔