پنجاب اسمبلی: نو منتخب ارکان نےحلف اٹھالیا
پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج 2 گھنٹے تاخیر کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی صدارت میں شروع ہوا۔
لاہور(کھوج نیوز) پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج 2 گھنٹے تاخیر کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں ابھی تک نو منتخب ارکان نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اجلاس میں نماز جمعہ کا وقفہ کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر پبنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس 45 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح 10 طلب کیا گیا تھا تاہم یہ مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا۔
مریم نواز سمیت نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کچھ دیر میں حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں اجلاس شروع ہوا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر سے گفتگو کی کوشش کی، جس پر اسپیکر سبطین خان نے انہیں کہا، ’ابھی آپ ممبر ہی نہیں بنے، حلف لے لیں پھر آپ سب کی بات سنیں گے۔‘
اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ 27 مخصوص نشستیں الیکشن کمیشن نے رکھی ہوئی ہیں ان کا فیصلہ ہونا ہے، ہم کتنے دن ایوان کو روک سکتے ہیں، حلف کا ہونا ضروری ہے اس کے بعد جو مرضی کریں۔