پاکستان

پنجاب اوراسلام آباد کےصارفین کو 14 روپےفی یونٹ کا ریلیف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پربجلی کمپنیوں کو خطوط بجھوا دئیےگئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کےلئے بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دئیے گئے۔ سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف کے اسلام آباد، لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے گئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کےلئے بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دئیے گئے۔ سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف کے اسلام آباد، لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے گئے ہیں۔

14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکج کی رقم سے آگاہ کیا جائے، پنجاب حکومت کا خط آئیسکو، میپکو, گیپکو، فیسکو ، لیسکو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی۔ بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کر دے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ 16 اگست کو 14 روپے فی یونٹ بجلی میں کمی کا اعلان کیا تھا پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب حکومت 45 ارب روپے اپنے وسائل سے فراہم کرے گی ۔ریلیف پیکج کے تحت اگست اور ستمبر کے دو ماہ میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کےلئے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button