پاکستان

پنجاب بھرمیں جعلی ادویات کی بھرمار،وزیراعلیٰ مریم نواز نےایکشن لےلیا

محکمہ صحت کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ اگردوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت کا متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا

لاہور (کھوج نیوز)پنجاب بھرمیں جعلی ادویات کی بھرمار،وزیراعلیٰ مریم نواز نےایکشن لےلیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نےصوبہ پنجاب کوجعلی اورغیرمعیاری دواؤں سےپاک کرنےکا اعلان کیا ہے۔محکمہ صحت کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ اگردوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت کا متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا جبکہ جعلی اور غیرمعیاری دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

” کھوج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہا کہ ضمیرکو جگانا اورنیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا ،خدا کا خوف کرنا پڑے گا، نظام کو ٹھیک کرنےکےلیےہرسطح پہ جزا اورسزا کو شامل کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ نےادویات کی دکانوں کی جدید ٹیکنالوجی کےذریعے نگرانی کی ہدایت کرتےہوئےکہا کہ دوائی،صفائی، ڈاکٹر،طبی عملےاور علاج پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،عوام کو پتہ چلنا چاہیےکہ صحت اورعلاج کےنظام میں تبدیلی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button