پاکستان

پنجاب بھر میں نئے ہسپتالوں کی تعمیراور اپ گریڈیشن،وزیراعلیٰ مریم نواز نےڈیڈ لائین دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2025 ء تک صوبے کے تمام بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں عالمی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی کا ٹاسک دیا اورجون2025 ء تک پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے کی ہدایت کی

لاہور(کھوج نیوز) صوبے بھر میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹسک ڈیڈ لائین دیدی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2025 ء تک صوبے کے تمام بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں عالمی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی کا ٹاسک دیا اورجون2025 ء تک پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی تعمیر جلد ازجلد شروع کرنے کی ہدایت کی بھکرمیں قطری ہسپتال میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں بڑا ہسپتال قائم کرنے کی تجویز پربھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دوسرا مرحلے کو جلد مکمل کرکے فعال بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ46ارب کی لاگت سے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کے پہلے مرحلے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےنوازشریف کینسرہسپتال کے پہلے مرحلے میں بستروں کی تعدادکو 100 سے بڑھا 150 کرنے کی ہدایت کی ،پنجاب میں پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ کا عالمی معیار کے خصوصی ہسپتال کے قیام کی تجویز پر بھی غورکیا گیا۔ پنجاب میں فری انسولین پروگرام کے آغاز، سملی ٹی بی ہسپتال کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کر نے اور انجیو گرافی سروسز کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہر ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میڈیکل کالج قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا،50فیصد طلبا سرکاری میرٹ پر داخل ہوں گے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں ڈیجیٹل ریکارڈ کے لئے ای ایم آر سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری ہیلتھ کوہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں اور مریضوں کے رش کا تعین کرنے،صحت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اورخدمات کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کا جامع نظام قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ گورنمنٹ داتا دربار آئی ہسپتال کو اوقاف کے سپرد کرنے کی منظوری دی اور منصو بوں کی تکمیل سے متعلق ٹائم لائن مرتب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کا معیار مثالی ہونا چاہیے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی جبکہ پنجاب کی ہر تحصیل میں فیلڈ ہسپتال کی سہولت فراہم ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button