پاکستان

پنجاب بھر کے اسپتال ایم این ایز اور ایم پی ایز کے سپرد، مریم نواز کا فیصلہ کیا رنگ لائے گا؟

ن لیگ ہو یا پھر تبدیلی سرکار ہر دور میں ایسے اسٹنٹ پہلے بھی کر چکے مگر اس کے کوئی خاطر خواہ رزلٹ نہی نکلے الٹا اس کا کانقصان یہ ہوا کہ اسپتال سیاست کی نظر ہو گئے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے بھر کے اسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے سپرد کرنے کا اعلان کیا ہے ان کا فیصلہ کیا رنگ لائے گا؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپتالوں میں مریضوں کو آسانیاں پیدا کرنے اور تمام سہولیات میسر کرنے کے لئے پنجاب بھر کے اسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ اسپتالوں میں کوئی خاطر خواہ رزلٹ نکالنے کیلئے کیا یا پھر کچھ اور اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے شعبہ ہیلتھ میں منسٹرز مشیروں اور بیوروکریسی کی فوج ہونے کے باوجود پنجاب حکومت کا ہسپتالوں کو سیاسی اکھاڑا بنانے کا فیصلہ ، پنجاب کے تمام ایم این اے اور ایم پیز کو ہسپتالوں کو چیک کرنے کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ یاد رہے ن لیگ ہو یا پھر تبدیلی سرکار ہر دور میں ایسے اسٹنٹ پہلے بھی کر چکے مگر اس کے کوئی خاطر خواہ رزلٹ نہی نکلے الٹا اس کا کانقصان یہ ہوا کہ اسپتال سیاست کی نظر ہو گئے ۔ سوال یہ بھی ہے کیا حکومت کو اپنے دو وزیر صحت کی قابلیت پر یقین نہیں یا پھر ان دو وزیروں کو ٹینکوکریٹس بیوروکریسی کے کہنے پر سائیڈ لائن کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button