پاکستان
پنجاب حکومت جو کرسکتی ہےکرلےہم ڈرنےوالےنہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نتائج بھگتنے کے لئے تیار
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے ہر چیز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں
مردان(کھوج نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے ہر چیز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں۔وزیراعلی کا قافلہ مردان پہنچ چکا جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آگے دما دم مست قلندر ہونے والا ہے، پاکستان میں دفعہ 804 لگ چکی ہے، ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے، آگے آگے تماشا دیکھیں ہوتا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا کام کرے ہر چیز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں۔