پاکستان

پنجاب حکومت نےپی ٹی آئی کےاہم منصوبےکو جاری رکھنےکی منظوری دیدی

تحریک انصاف دور حکومت کا منصوبہ نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل ، کم آمدن والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ جاری رہے گا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم منصوبے کو جاری رکھنے کی منظوری دیدی۔
کھوج نیوزکی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دور حکومت کا منصوبہ نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل ، کم آمدن والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ جاری رہے گا۔حکام کے مطابق نئے مالی سال میں 6ارب روپے افورڈ ایبل ہاؤسنگ سکیم کو دئیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے دور میں لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہاؤسنگ سکیم شروع کی گئی تھی جس کو جاری رکھنے کیلئے پنجاب حکومت نے منظوری دیدی ہے۔سکیم کے تحت کم آمدن والے افراد کیلئے 3 مرلہ گھروں کی تعمیر شروع کی گئی۔ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں کنٹریکٹر کی ادائیگیاں بھی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button