پاکستان

پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں’ پروٹول کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کیلئے 76 گاڑیاں 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدی جائیں گی' ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے تقریباً 10کروڑ کی گاڑیاں خریدی جائیں گی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں کیونکہ پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو حیران کن اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کیلئے 76 گاڑیاں 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے 22 کروڑروپیمالیت کی 29 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ مالیت کی 15 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 3 کروڑ 61 لاکھ روپے کی 2گاڑیاں پروٹوکول کیلئے خریدنیکافیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button