پاکستان
پنجاب حکومت کا ایک اور کارنامہ، لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان
لاہور میں رواں سال نومبر دسمبر میں ستائیس الیکٹرک بسیں سڑکوں پر ہوں گی'مختلف اضلاع میں دیگر ہائبرڈ بسیں بھی چلائی جائیں گی جس سے مسافروں کو فائدہ ہوگا: بلال اکبر
لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت چلنے والی پنجاب حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کاکہنا تھا لاہور میں رواں سال نومبر دسمبر میں ستائیس الیکٹرک بسیں سڑکوں پر ہوں گی۔مختلف اضلاع میں دیگر ہائبرڈ بسیں بھی چلائی جائیں گی جس سے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ مسافروں کو دو سو سے زائد سپیڈو بسوں کو سبسڈی دی جا رہی ہیں۔دس لاکھ لوگوں کو روزانہ ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے لیکن بس سٹاپ کی خستہ حالت ہے۔