پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ، 5مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضہ دینے کا اعلان
اپنی چھت، اپنا گھرپائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار کرلیے گئے اور وزیر اعلیٰ 14 اگست کو لانچنگ کریں گی: مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بریفنگ
لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 5مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے کے لئے 70ہزار افراد کو بلا سود قرضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایاگیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فارم ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔ اپنی چھت، اپنا گھرپائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار کرلیے گئے اور وزیر اعلیٰ 14 اگست کو لانچنگ کریں گی۔ انہوں نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔ حکومت پنجاب گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کیلئے سبسڈی دے گی، ایک تا 5 مرلہ تک پلاٹ کے 70 ہزار افراد کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض ملے گا۔ حکومت پنجاب مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز ادا کرے گی۔ وزیراعلی نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے روک دیا اور حکم دیا کہ ٹال فری نمبر متعارف کرایا جائے۔