پاکستان

پنجاب میں انتخابی دنگل کون جیتے گا؟ ن لیگ یا پی ٹی آئی؟ انصاری عباسی نے واضح کر دیا

عمران خان کی حکومت ختم کر کے پی ڈی ایم حکومت کا فوری الیکشن کی بجائے اسمبلی کی پوری مدت تک حکمرانی کرنے کے فیصلے نے(ن)لیگ کو خاص طور پر عوامی سطح پر تباہ کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی نئی لڑائی کی تیاریاں ،مسلم لیگ(ن)کیلئے الیکشن اتنے آسان نہیں ہوں گے،(ن)لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، انصار عباسی نے واضح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے اہم انکشافات کر دیئے۔ میں انصار عباسی نے لکھا ہے کہ 9 مئی کے پس منظر میں تحریک انصاف کو درپیش شدید مشکلات اور آئندہ انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات کے باوجود مسلم لیگ(ن)کیلئے الیکشن اتنے آسان نہیں ہوں گے کیوں کہ گزشتہ سال عمران خان کی حکومت ختم کر کے پی ڈی ایم حکومت کا فوری الیکشن کی بجائے اسمبلی کی پوری مدت تک حکمرانی کرنے کے فیصلے نے(ن)لیگ کو خاص طور پر عوامی سطح پر تباہ کر دیاہے۔مارچ اپریل 2022 کو جس غیر مقبولیت کا سامنا تحریک انصاف کو تھا اس سے کہیں زیادہ آج(ن)لیگ غیر مقبول ہو چکی اور اس کی سب سے بڑی وجہ تاریخی مہنگائی اور معیشت کی بدحالی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button