پنجاب میں بجلی کےبلوں پرسبسڈی ختم کی جائے،آئی ایم ایف نےنیا "لُچ فرائی” کردیا
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پنجاب کی طرف سے بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے پر اعتراض کر دیا۔
اسلام آباد(کھوج نیوز)پنجاب میں بجلی کےبلوں پرسبسڈی ختم کی جائے،آئی ایم ایف نےنیا "لُچ فرائی” کردیا۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پنجاب کی طرف سے بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے پر اعتراض کر دیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے سے اتفاق نہیں کیا، آئی ایم کا مؤقف ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بجلی بلوں پرسبسڈی دینے کی مجاز نہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق بجلی بلوں پر سبسڈی سے قرض پروگرام کی منظوری خطرے میں پڑسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے خط لکھ کر صوبائی حکومتوں کو بجلی کے بلوں پر سبسڈی نہ دینے کی ہدایات دے دیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص فنڈز کو بجلی کے بلوں پر سبسڈی کے لیے مختص نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ستمبر تک سبسڈی واپس لی جائے۔