پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،مسلم لیگ(ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات رواں سال کروانے پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ یہ بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر یا دسمبر میں کروائے جاسکتے ہیں
لاہور(کھوج نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،مسلم لیگ(ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مسلم لیگ (ن) کا نیا بلدیاتی نظام لانےکا فیصلہ لاہورمیں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اجلاس میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات رواں سال کروانے پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ یہ بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر یا دسمبر میں کروائے جاسکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کےذرائع کے مطابق نوازشریف نےوفاقی و صوبائی حکومتوں کو اپنے اخراجات کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کا آئندہ چند روزمیں پارٹی کی تنظیم سازی پر مبنی اہم اجلاس بلانےکا فیصلہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی صدر نے آئندہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مولانا فضل الرحمن اورمحمود خان اچکزئی سمیت دیگرسیاسی رہنمائوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع (ن) لیگ کےمطابق اجلاس میں خواجہ آصف کی پی ٹی آئی سےمذاکرات نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے۔