پاکستان

پنجاب میں جمعہ کے روز اچانک چھٹی کا اعلان کیوں کیا گیا؟

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ کے باعث جمعے کو تمام اسکول اور دفاتر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں جمعہ کے روز اچانک چھٹی کا اعلان کیوں کیا گیا؟ہوش اُڑادینے والی وجہ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ کے باعث جمعے کو تمام اسکول اور دفاتر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔  انہوں نے کہا کہ اسموگ سے متعلق ہماری آج طویل میٹنگ ہوئی ہے، بچوں کو آنکھوں اور سانس کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں جو فصل کی باقیات جلائی جا رہی ہیں وہ ہم سے چار گنا زیادہ ہے۔ بالکل بارڈر پر ہونے کے باعث باقیات جلانے کا سارا اثر ہم پر ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مارکیٹیں ہفتے کو بند ہوں گی۔ 10 نومبر کو پنجاب میں دفاتر اور اسکولوں کی چھٹی ہوگی جسے آج نوٹیفائی کردیا جائے گا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شادی گھر کھلے رہیں گے جبکہ پارک بند رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بیکریاں اور فارمیسیز کھلی رہیں گی، ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button