پاکستان

پنجاب پولیس میں ضلعی سطح پربڑے تقرروتبادلے،کون کس جگہ گیا ؟

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 11 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کر کے ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے

لاہور (کھوج نیوز )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 11 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کر کے ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔تر جمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی بیرون ملک کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایس ایس پی ڈسپلن لاہور رانا طاہر رحمان خان کو ڈی پی او ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی حافظ کامران اصغر کو ڈی پی او بہاولنگر تعینات کر دیا گیاہے۔

اس کے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ جاوید اقبال چدھڑ کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کیا گیا ہے اور ڈی پی او پاکپتن کیپٹن (ر) طارق ولایت کوایس ایس پی آر آئی بی سی ٹی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو محمد طارق عزیز کوڈی پی او جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی راولپنڈی عطا الرحمان کو ایس ایس آر او سی ٹی ڈی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس میں تقرری کے منتظر کاشف ذوالفقارکو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود کوایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button