پاکستان
پنجاب پولیس نے ہائی پروفائل افسر کو گرفتار کرلیا
سابق انسپکٹر کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ہائی پروفائل افسر عابد باکسر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار کیا، سابق انسپکٹر کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا۔