پاکستان

پنجاب کا رواں مالی سال بجٹ کا حجم کتنا ہوگا؟ ”کھوج نیوز” نے تفصیلات حاصل کرلیں

پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 700ارب روپے کے قریب ہونیکا امکان جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 33 ارب82کروڑ مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کا رواں مالی سال 2024-25ء مالی سال بجٹ کا حجم کتنا ہوگا؟ اس حوالے سے ”کھوج نیوز” نے تمام تر تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ”کھوج نیوز ” کو موصول ہونے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے کے قریب ہونیکا امکان ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 33 ارب82کروڑ مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق 620 ارب 59 کروڑ روپے کی 4 ہزار 211 اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں جبکہ 1863 اسکیموں کو مکمل کیا جائیگا، 391 ارب روپے کی جاری 2805 اسکیمیں آئندہ مالی سال میں شامل ہیں۔پنجاب کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کے لیے 14 ارب چارکروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1400 ارب مختصروڈ سیکٹر اسکیموں کے لیے ایک کھرب 21 ارب 74کروڑ 60 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اسپیشل ایجوکیشن کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنیکی تجویز ہے، لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنیکی تجویز ہے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرکے لیے 4 ارب87کروڑ 50 لاکھ روپے، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ روپے اور پرائمری ہیلتھ کیئرکے لیے 33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ مختص کرنیکی تجویز ہے۔دستاویزات کے مطابق پاپولیشن ویلفیئرڈپارٹمنٹ کیلیے تین ارب روپے مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لیے 8 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سوشل ویلفیئرکے لیے ایک ارب 5 کروڑ 79 لاکھ روپے، محکمہ ویمن ڈیولپمنٹ کے لیے 92 کروڑ 60 لاکھ روپے، پبلک بلڈنگ کے لیے 20 ارب 78کروڑ 50 لاکھ روپے اور اربن ڈیولپمنٹ کے لیے24 ارب 38 کروڑ 10لاکھ روپیمختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق محکمہ انڈسٹریز کے لیے 10 ارب 79 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے37ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button