پاکستان

پنجاب کےطلباء کے لئےسکالرشپ،کینیڈین ہائی کمشنرکا وزیراعلیٰ مریم نوازسےملاقات کےدوران اہم اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلین کی ملاقات ہو ئی

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب کےطلباء کے لئےسکالرشپ،کینیڈین ہائی کمشنرکا وزیراعلیٰ مریم نوازسےملاقات کےدوران اہم اعلان سامنے آگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلین کی ملاقات ہو ئی اس ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ فرسٹ سیکرٹری علیشا سوسا اورٹریڈ کمشنر علی خان بھی شامل تھے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو کینیڈ ا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکنلین نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔کینیڈین ہائی کمشنر نے مریم نوازشریف کی وزارت اعلی کو پنجاب کے عوام کےخوش کن تبدیلی قرار دیا۔

ملاقات میں کینیڈا اورپنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کے امکانا ت پر تبادلہ خیال کینیڈا کی اعلی تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلباء کے لئے سکالر شپ بڑھانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔مریم نواز کینیڈامیں مقیم سکھ کمیونٹی کو درشن اور مذہبی سیاحت کیلئے آمد پر خیر مقدم کیا جائے گا۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملکر خوشی ہوئی،پنجاب کو اچھا لیڈر مل گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button