پنجاب کے دریائوں میں سیلاب کا خدشہ’انتظامیہ ہائی الرٹ
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام سے 55 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا
لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کے دریاں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادرآباد میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، دریائے چناب میں سیلابی پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے ڈھائی لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔دریائے راوی میں جسر اور شاہدرہ کے مقام سے 40 ہزار سے 55 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا جبکہ نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب اور پلکو میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ندی نالوں سے ملحقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ممکنہ خطرے بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم نے ہدایات دی ہیں کہ دریاں کے پاٹ میں مقیم شہریوں کا انخلا یقینی بنایا جائے اور عوام الناس سے التماس ہے کہ دریاں و ندی نالوں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاں اور ندی نالوں سے دور رہیں، ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ حکومت پنجاب فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے، شہریوں سے گزارش ہے آپ نے اپنی جانوں و املاک کو خطرے میں ہرگز نہیں ڈالنا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام دریاں، بیراجز، ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہا کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔