پاکستان

پنجاب کے سال 2024-25ء کے بجٹ کے اہم نکات

بجٹ اجلاس میں ترقیاتی بجٹ تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام 842 ارب ،پہلی مرتبہ تاریخ میں تمام ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے فنڈز نا صرف مختص بلکہ ان کو دستیاب کیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میںپہلی مرتبہ ڈائریکٹ ٹیکس کی نسبت نان ٹیکس آمدن 53.6فیصد زیادہ ہے۔تنخوہوں میں اضافہ بجٹ میں وفاق کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ اجلاس میں ترقیاتی بجٹ تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام 842 ارب ہے،پہلی مرتبہ تاریخ میں تمام ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے فنڈز نا صرف مختص ہیں بلکہ ان کو دستیاب کیا گیا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ آئندہ سال تک پنجاب کے ہر ضلع میں سیف سٹی پروجیکٹ نصب ہوگا۔سڑکوں کی تعمیر و بحالی2380 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے فنڈ مختص گیا گیا ہے ۔کلینک آن ویلزکلینک آن ویلز،کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات،فیلڈ ہسپتال،پنجاب کے 11بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ،ہیلتھ کارڈ،معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی۔پہلا نوازشریف کینسر ہسپتال،سرگودھا میں کاڈیالوجی ہسپتال۔صحت محکمہ صحت کے لیے 5 کھرب 39 ارب 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔گزشتہ سال محکمہ صحت کے لیے 4 کھرب 73 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ توانائی کے لیے 8 ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ زراعت کسان کارڈ،ٹریکٹر پر سبسڈی،چھوٹے ٹریکٹر پر 75فیصد سبسڈی اور بڑے ٹریکٹر پر 50فیصد سبسڈی دی جارہی ہے،لائیو سٹاک کارڈ،ہمت کارڈ،نگہبان کارڈ۔گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، کسان بلا سود آسان اقسام میں اپنے ٹریکٹرز کے مالک بن سکیں گے ۔محکمہ زراعت کے لئے 1 کھرب 70 ارب 19 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال زراعت کے لئے 79 ارب روپے تھے، محکمہ ایریگیشن کے لیے 63 ارب 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،جبکہ گزشتہ سال ایریگیشن کے لیے 52 ارب کا بجٹ تھا۔ٹرانسپورٹ میں 637بسیں،الیکٹرک بائیکس،نوازشریف آئی ٹی سٹی،فری وائی فائی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ہر پروگرام سے لاکھوں افراد کو نوکریاں ملیں گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے 46 ارب 47 کروڑ روپے مختص کئے گئے ،گزشتہ سال محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا بجٹ 25 ارب 72 کروڑ تھا۔

محکمہ پولیس محکمہ پولیس کیلئے 1 کھرب 87 ارب 36 کروڑ روپے رکھے گئے۔انڈسٹری اینڈ کامرسنڈسٹری اینڈ کامرس کے لیے 24 ارب روپے مختص کیے گئے۔تعلیم محکمہ تعلیم کے لیے 6 کھرب 69 ارب 74 کروڑ روپے مختص کئے گئے،جبکہ گزشتہ سال محکمہ تعلیم کا بجٹ 5 کھرب 95 کروڑ روپے تھا،لوکل گورنمنٹلوکل گورنمنٹ کے لیے 3 کھرب 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،گزشتہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کا بجٹ 1 کھرب 27 ارب روپے تھا۔ زکو و عشر زکو اور عشر کے لیے 52 کروڑ روپے مختص جبکہ گزشتہ اس محکمے کے لیے 47 کروڑ روپے رکھے گئے،لائیو سٹاک محکمہ لائیو اسٹاک کے لیے 29 ارب 52 کروڑ روپے مختص کئے گئے ،گزشتہ سال لائیو سٹاک کیلیے 21 ارب 54 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کا بجٹ 75 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ 51 ہزار مختص کیا گیا۔محکمہ اطلاعات و ثقافتمحکمہ اطلاعات و ثقافت کے لیے 8 ارب 9 کروڑ 87 لاکھ 96 روپے مختص کیے گئے،اطلاعات و ثقافت پنجاب کا گزشتہ سال کا بجٹ 3 ارب 96 کروڑ 50 لاکھ 54 ہزار روپے تھے۔سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے لیے 9 ارب 70 کروڑ 87 لاکھ 41 روپے مختص کیے گئے،گزشتہ سال سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے 5 ارب 22 کروڑ 87 لاکھ 52 ہزار روپے تھے۔ صحافیوں کیلئے خوشخبری پنجاب کے صحافیوں کیلئے بجٹ میں 1 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،صحافیوں کیلئے انشورنس سکیم بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری کابینہ اجلاس میں لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button