پاکستان

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنے فیصد اضافہ کیا گیا؟

پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کے مالی سال 2024-25ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کی امید ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کی طرز پر بجٹ میں اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔بڑی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں ردو بدل ہو گا جبکہ 5 مرلے تک کے گھر کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنی جاری رہے گا، ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button