پاکستان
پنجگور اور ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد جہنم واصل
دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں: آئی ایس پی آر
بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے علاقے پنجگور اور ژوب میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 3 دہشتگرد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کل رات یہ کارروائیاں 26 اگست کو کی گئی دہشت گردی کے تناظر میں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پنجگور اور ژوب میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ فائرنگ سے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔