پاکستان

پنجگور میں مزدوروں کا قتل، وزیراعظم نے سخت ہدایت جاری کردی

۔ شہباز شریف نے پنجگور کے علاقے خدابدان میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور مقتولین کی درجات بلندی کی دعا اور اہلخانہ سے اظہارِتعزیت کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ محنت کشوں اور مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شہباز شریف نے پنجگور کے علاقے خدابدان میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور مقتولین کی درجات بلندی کی دعا اور اہلخانہ سے اظہارِتعزیت کیا۔ انہوں نے زخمی مزدوروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ معصوم اور بے گناہ مزدور پنجگور کے علاقے خدابدان میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے متعلق ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق 7 مزدوروں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان روانہ کردی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مزدوروں کی میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے پنجگور ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button