پاکستان
پولیس کازلفی بخاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ، گھر سیل کردیا
پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر میرے دونوں کلینکس سیل کردیئے ہیں، ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے دعوے کو مسترد کردیا ہے

اسلام آباد (کرائم رپورٹر، انٹر نیوز)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور اس کے گھر سیل کر دیا جبکہ پالتو جانوروں کو وہاں سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنماء زی بخاری کے گھر پر چھاپہ مارا۔پولیس نے ان کا گھر سیل کرکے ملازمین اورپالتو جانوروں کووہاں سے نکال دیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر میرے دونوں کلینکس سیل کردیئے ہیں، ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔