پولیس کا کریک ڈائون، مراد سعید کے والد سمیت متعدد کارکنان گرفتار
پی ٹی آئی کے رہنماء مراد سعید کے والدکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس تھری(ایم پی او)کے تحت گرفتار کیا گیا : پولیس
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات میں پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا انہیں ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے کریک ڈان کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والدکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس تھری(ایم پی او)کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ،کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں احتجاج کرنے والے 25 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی پریس کلب پر پہنچنے والے5 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔