پاکستان

پہلے آشیانہ ہائوسنگ سکیم والے گھر دو، پھر نئے وعدے کرو’ مریم نواز کی ”اپنی چھت اپنا گھر” کی تقریب بدمزگی کا شکار

اس سے پہلے بھی ن لیگی حکومت کے دور میں عوام کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے نام پر الاٹمنٹ لیٹرز جاری کیے گئے تھے لیکن انہیں ایک انچ زمین کا ٹکڑا بھی نہیں ملا: خاتون کا مطالبہ

لاہور(کھوج نیوز ) پہلے ہمیں آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے تحت گھر دینے چاہئیں پھر نئے وعدے کریں۔ کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج ”اپنی چھت اپنا گھر ” کے نام سے مستحقین کے لئے ذاتی گھر بنانے کی نئی سکیم کا افتتاح کر دیا تاہم اس سکیم کی افتتاحی تقریب میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب وہاں پر موجود بہت سی خواتین نے کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کو آشیانہ ہائوسنگ کے الاٹمنٹ لیٹرز کی یاد دلا دی۔ ایک خاتون نے مجمع میں کھڑے ہو کر کہا کہ اس سے پہلے بھی ن لیگی حکومت کے دور میں عوام کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے نام پر الاٹمنٹ لیٹرز جاری کیے گئے تھے لیکن انہیں ایک انچ زمین کا ٹکڑا بھی نہیں ملا۔ خاتون نے کہا کہ پہلے آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے متاثرین کو گھر دیں پھر نئے گھر دینے کا وعدہ کریں تاہم وقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے خواتین کے اس ہجوم کو خاموش کروا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button