پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،وفاقی وزیر آئیں بائیں شائیں کرنےلگے
سینیٹرڈاکٹرمصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،وفاقی وزیر آئیں بائیں شائیں کرنےلگے ،رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے پیٹرولیم سینیٹرڈاکٹرمصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ایک بیان میں مصدق ملک نےکہا کہ بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمت میں اضافہ، ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا۔ انہوں نےکہا کہ پچھلے 15 دن سےعالمی سطح پرتیل کی قیمت میں ہرروزدوڈالریومیہ اضافہ ہورہا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزحکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے عوام پر بم گرایا تھا۔