پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ؟رونگٹے کھڑے کردینےوالی خبرآگئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔

 اسلام آباد(کھوج نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ؟رونگٹے کھڑے کردینےوالی خبرآگئی ،رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی ہے۔

اسی طرح اوگرا کی جانب سےڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 24 روپےاضافےکی تجویزدی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پراضافہ ہوسکتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری وزارت خزانہ کوبھیجی جائےگی، جس پر وزیراعظم سےمشاورت کے بعد کل رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button