پاکستان
پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی آئی؟اعلان ہوگیا
وام کو ریلیف دینے کے لئے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) عوام کو ریلیف دینے کے لئے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔