پاکستان

پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں بنےگی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ

فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سے کوئی عید پر ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں

پشاور(کھوج نیوز) پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں بنےگی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی۔ فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سے کوئی عید پر ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں۔ فیصل کریم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے، باجے بجا کر اپوزیشن واک آؤٹ کرے گی، بجٹ حکومت منظور کرا لے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ بجٹ پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں مذاکرات جاری ہیں، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بجٹ کی منظوری میں ساتھ دیں گے۔ گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے، قرض لیتے ہیں تو ان کی باتیں ماننی پڑتی ہیں، حکومت نے کوشش کی کہ اچھا بجٹ دے۔ فیصل کریم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا یہ کہنا خوش آئند ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button