پاکستان
پیپلزپارٹی کو وزارتیں نہیں ملیں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز ڈٹ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوٹوک اندازاختیارکرتےہوئےپیپلزپارٹی کو پنجاب میں وزارتیں دینے سے صاف انکارکردیا ہے،
لاہور(کھوج نیوز)پیپلزپارٹی کو وزارتیں نہیں ملیں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز ڈٹ گئیں۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوٹوک اندازاختیارکرتےہوئےپیپلزپارٹی کو پنجاب میں وزارتیں دینے سے صاف انکارکردیا ہے،مریم نوازکا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کو پنجاب زیادہ سے زیادہ یہ سہولت دی جاسکتی ہے کہ ان کے رہنماؤں اور اراکین پنجاب اسمبلی کے کام کروانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی لیکن اگر پیپلز پارٹی پنجاب میں وزارتوں کی خواہشمند ہے تو ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔