پیپلزپارٹی کےرہنما ندیم افضل چن پی ٹی آئی کے ہاتھوں بےوقوف بن گئے
پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کو اپنی بیوقوفی قرار دے دیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)پیپلزپارٹی کےرہنما ندیم افضل چن پی ٹی آئی کے ہاتھوں بےوقوف بن گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کو اپنی بیوقوفی قرار دے دیا ہے۔ معروف سیاستدان ندیم افضل چن نے گزشتہ شب یہ بات اپنے ایک بیان میں کی۔ اس دوران ندیم افضل چن نے سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی کریئر پاکستان پیپلز پارٹی سے شروع کیا تھا اور اسی جماعت میں وہ واپس آ گئے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہونے سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ جیسے سارے بیوقوف بنے تھے ایسے ہی وہ بھی بیوقوف بن گئے تھے۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے 2017ء میں پی ٹی آئی جوائن کی تھی، اُن کے ذہن میں تھا کہ نئی سوچ ہے، نئے ارادے اور وعدے ہیں، ملک میں ایک اشرافیہ ہے جو ملک کو چلاتا ہے، ہو سکتا ہے یہ روایت تبدیل ہو جائے مگر اُنہیں جماعت کی اصلیت کا جَلد ہی پتہ چل گیا تھا، اسی لیے انہوں نے 2019ء میں سب سے پہلے استعفیٰ دیا تھا۔
انہوں نے سیاسی جماعت پی پی پی کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اُنہیں پی ٹی آئی جوائن کر کے جَلد سمجھ آ گئی تھی کہ وہ بھٹک گئے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد سوچا کہ کیوں نہ واپس اپنے گھر چلیں۔