پاکستان

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی ایک تصویر اور سیاسی درجہ حرارت، ندیم افضل چن نے ن لیگی حلقوں میں ہلچل مچا دی

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے ہو رہے ہیں تاہم یہ رابطے کب نتیجہ خیز ثابت ہوں گے ابھی اس کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا: ندیم افضل چن

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جس دن پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی ایک تصویر بن گئی سیاسی درجہ حرارت ایک لمحہ میں نیچے آ گرے گا۔ اپنے ایک بیان میں ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے ہو رہے ہیں تاہم یہ رابطے کب نتیجہ خیز ثابت ہوں گے ابھی اس کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میرا دعویٰ ہے کہ ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں یکسر تبدیلی آ جائے گی اور سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کے بعد سیاسی افراتفری ختم نہ ہوئی تو ہمیں سیاستدان بلانا چھوڑ دینا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button