پاکستان

پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے راہیں جدہ کرنے کی دھمکی لگا دی

جب مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اپوزیشن میں تھیں تو ہمارے اچھے تعلقات تھے لیکن ن لیگ کے حکومت میں آتے ہی ان کے اور ہمارے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر نہیں ر

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے راہیں جدا کرنے کی دھمکی لگا دی ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت پوری پنجاب کابینہ میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی اسکیموں پر کٹ لگائے گی اور ہمارے مینڈیٹ والے اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ مشاورت کے بغیر کرے گی تو ہماری حکومت سے راہیں جدا ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اپوزیشن میں تھیں تو ہمارے درمیان اچھے تعلقات تھے، لیکن ن لیگ کے حکومت میں آتے ہی ان کے اور ہمارے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر نہیں رہا۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اس دورے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے سینیٹرز بھی موجود تھے۔ یہ کہنا کہ یوسف رضا گیلانی سرکاری خرچ پر اپنے بیٹوں کو بھی لندن ساتھ لے کر گئے، غلط ہے، اگر یہ ثابت ہوجائے تو ہم استعفے دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والد یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر لندن گئے تھے، انہیں ہاس آف کامنز کے اسپیکر نے لندن دورے کی دعوت دی تھی۔انہوں نے کہاکہ جب سے مریم نواز وزیراعلی بنی ہیں صرف ایک بار ملاقات ہوئی، ہمارے مسائل کو سنا نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ن لیگ سے دوریاں بڑھتی جارہی ہیں، وزیراعلی کو چاہیے کہ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کریں، ملاقاتوں سے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم ایک دو سال میں لندن جاتے رہتے ہیں، وہاں ہم نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جارحیت کے خلاف احتجاج میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ قیادت کرے گی، اس سے قبل بھی جب حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب بنے تھے تو ہمیں وزارتوں کے قلمدان نہیں دیے گئے، جبکہ اب تو میری رائے کے مطابق حالات زیادہ خراب ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے کہاکہ شریف خاندان اور گیلانی خاندان کی دوسری نسل اب سیاست میں ہے، انہوں نے اگر ہمیں ساتھ لے کر چلنا ہے تو پھر ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button