پاکستان

پیپلز پارٹی کی وفاقی کے بعد پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن سے نورا کشتی شروع

ان کی جماعت نے پنجاب کمیٹی کے سامنے جو مطالبات رکھے ہیں ان کے مطابق عشر، زکو، بیت المال اور مارکیٹ کمیٹی عہدیداروں میں پیپلز پارٹی کا شیئر ہوگا: علی حیدر گیلانی

لاہور(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن سے نورا کشتی شروع کر دی ہے ، پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے ن لیگ جس طرح حکومت چلا رہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ 20فروری 2024کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وفاق میں 24نکات پر مشتمل تحریری معاہدہ کیا ۔ ان 24نکات میں ایک یہ بھی تھا ایک کمیٹی بنے گی جو پنجا ب کے معاملات کا فیصلہ کرے گی لیکن آج تک ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے پنجاب کمیٹی کے سامنے جو مطالبات رکھے ہیں ان کے مطابق عشر، زکو، بیت المال اور مارکیٹ کمیٹی عہدیداروں میں پیپلز پارٹی کا شیئر ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں جس طرح ن لیگ حکومت چلا رہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے ، پنجاب میں نان پولیٹیکل بیوروکریٹک ماڈل ہے ، ہم نے ن لیگ کے ساتھ ایک سال کے اندر تمام صوبوں میں ایک طاقتور لوکل گورنمنٹ سسٹم کے لئے معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ہم پنجاب میں کوئی انتظامی پوسٹنگ نہیں چاہتے بلکہ غیر سیاسی اور میرٹ پر ٹرانسفر پوسٹنگز کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button