پاکستان
پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
14اگست کو ائیرلائن کے کرایوں میں 14 فیصد رعایت کی گئی ' رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں جو 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے
کراچی( نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ‘ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست کو ائیرلائن کے کرایوں میں 14 فیصد رعایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں جو 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔