پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ، نجکاری کمیشن بورڈ نے بڑا قدم اٹھا لیا

نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کامعاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانیکا فیصلہ کرلیا' حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاملہ پر نجکاری کمیشن بورڈ نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے جس کے بعد اس کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی آئی ایکی نجکاری سمیت مختلف امور پر غور اور سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی آئی ایکی نجکاری کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے معاملات قوانین وضوابط اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوں گے۔ وفاقی وزیر نجکاری نے ہدایت کی کہ پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کے لیے آئندہ پیشکش کا عمل بہتر سے بہتربنایاجائے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button