پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ فائنل، لاکھوں ملازمین کے بیروز گار ہونے کا خدشہ
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کوکرانیکی تجویز زیرغور ہے جبکہ وزیراعظم نے نجکاری شفاف بنانے کیلیے بڈنگ ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی ہدایت کی
اسلام آباد (کھوج نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نجکاری کی تاریخ فائنل کر دی ہے جس کے بعد لاکھوں ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے اور ان کے بیروز گار ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جہاں سیکرٹری نجکاری جواد پال نے پی آئی اے کے نجکاری پروگرام میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری نجکاری جواد پال نے بتایا کہ پی آئی ایکی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کو کرانیکی تجویز ہے، وزیراعظم نے نجکاری شفاف بنانیکے لیے بڈنگ ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے۔
جواد پال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے 2015 سے 2023 تک 490 ارب کا نقصان کیا جو 3.34 ارب ڈالر بنتے ہیں، گزشتہ سال پی آئی اے نے 75سے 80 ارب روپے کا نقصان کیا۔ جواد پال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی ایکے51 فیصد سے زیادہ شیئرز فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے، شیئرز بیچنیکامقصد یہ ہے کہ نئی انتظامیہ آپریشنل امور پر فیصلے کرنے میں خود مختار ہو۔
نجکاری کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کے ملازمین کو 3 سال تک رکھنے کی تجویز ہے، 3 سال بعد کمپنی ان ملازمین پر فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی، اگر کوئی ملازم خود ریٹائر ہونا چاہے تو ہوسکتا ہے۔ سیکرٹری نجکاری کے مطابق ٹرانزیکشن کے لیے 6 پارٹیز پہلے ہی پری کوالیفائی کرچکی ہیں اور اب ان گروپس کو پی آئی ایکی صورتحال، اثاثوں، روٹس سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔