پی آئی رہنما موسمی بٹیرے،خواجہ آصف،ملکی دفاع پر توجہ دیں،بیرسٹرسیف،نئی محاذ آرائی کا آغاز
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اقتدار ملتے ہی خواجہ آصف اور ان کی پارٹی نے یوٹرن لے لیا۔
پشاور(کھوج نیوز)پی آئی رہنما موسمی بٹیرے،خواجہ آصف،ملکی دفاع پر توجہ دیں،بیرسٹرسیف،نئی محاذ آرائی کا آغازہو گیا۔رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اقتدار ملتے ہی خواجہ آصف اور ان کی پارٹی نے یوٹرن لے لیا۔ خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اداروں کے خلاف خواجہ آصف کے بیانات آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں یہ لوگ ریاست کے خلاف بغاوت پر اتر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو فرصت ملے تو ملکی دفاع پر توجہ دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گفتگو میں خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو موسمی بٹیرے قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں سے کہوں گا کہ وہ فون ٹیپنگ پر بانی چیئرمین کے فرمودات بھی سن لیں، بانی چیئرمین کے فرمودات اُس وقت کے ہیں جب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے معاملات اچھے چل رہے تھے۔