پاکستان

پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیاں کیس، نیب نے خاقان عباسی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست کو منظور کرلیا

کراچی (کھوج نیوز) پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیس میں احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آگے گھٹنے ٹیک کر ان کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب حکام کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی اور ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔ نیب حکام کے مطابق شاہد خاقان اور دیگر پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button