پاکستان
پی ٹی آئی اب کس شہرمیں احتجاجی مظاہرہ کرے گی؟ علیمہ خان نےتاریخ بھی دیدی
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ ضمانت خارج کرنےکا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے
لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی اب کس شہرمیں احتجاجی مظاہرہ کرے گی؟ علیمہ خان نےتاریخ بھی دیدی،رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سالگرہ پر احتجاج ہوگا۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ ضمانت خارج کرنےکا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گےاوربانی پی ٹی آئی کی سالگرہ کےموقع پرلاہورمیں احتجاج ہوگا۔انہوں نےکہا کہ ملک میں جاری فسطائیت ختم کروانے کےلیےاحتجاج جاری رکھیں گے۔علیمہ خان نےمزید کہا کہ عمران خان کےحکم پرپنڈی میں پرامن احتجاج ہوا جس پرشیلنگ کی گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا احتجاج جاری رہےگا، ہمیں بانی پی ٹی آئی باہر چاہئیں۔