پاکستان

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے

پشاور(کھوج نیوز)وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپورکی زیرِصدارت 2 روز قبل ہونے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی زیرِ صدارت اجلاس میں اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لیے گئے۔ اقرار نامے پر دستخط وزیر اعلیٰ، بانی پی ٹی آئی اور گڈ گورننس کمیٹی پر اعتماد سے متعلق تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورتحال پر غور کیا گیا۔ 

رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے اقرار نامے پر دستخط نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق شیر علی ارباب نے گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے گڈ گورننس کمیٹی کے ارکان پر اعتراض کیا، اجلاس میں شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button