پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس، کازلسٹ میں کیا جاری کیا گیا؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی' الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہرعلی اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیئے
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کازلسٹ میں کیا جاری کیا گیا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہرعلی اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیئے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں سماعت میں دلائل دیئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں پر وضاحت میں کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔ وضاحت میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل تسلیم کیا جاچکا۔ بعد ازاں ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا تھاکہ یہ تاثردرست نہیں الیکشن کمیشن نے بیرسٹرگوہر کوپی ٹی آئی چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے۔